سابق رہنما پی ٹی آئی پر 27 مقدمات درج

0
36

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں جمشیدچیمہ اورمسرت چیمہ کیخلاف کیسزکی تفصیلات کیلئےدائردرخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی ، پولیس رپورٹ کے مطابق مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ پر27 مقدمات درج ہیں ۔

عدالت نےپولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کونمٹادیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سات مقدمات لاہور میں 4 فیصل آباد,11 روالپنڈی اور ایک مقدمہ اٹک میں درج ہیں ، 11 مقدمات لاہور میں درج کیے گئے ہیں جبکہ 4 فیصل اباد میں درج ہیں ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ ایک اور مقدمہ مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کے خلاف درج ہے جو بتایا نہیں جارہا۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری نے شازمہ چیمہ کی درخواست پرسماعت کی ۔

Leave a reply