روضہ رسولﷺ کےایک اور خادم انتقال کر گئے

0
67

ہاٹ لائن نیوز : روضہ رسولﷺ کے ایک اور خادم الآغا علی بدایا انتقال کر گئے۔ پانچ روز قبل وہ اپنے ساتھی الشیخ عبدہ علی ادریس کی وفات پر غمزدہ تھے۔

شیخ الآغا علی بدایا مسجد نبوی کے حجرہ مبارک کی دیکھ بھال، کھولنے، بند کرنے، روشنی اور خوشبو لگانے کے انچارج تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل روضہ رسول کے ایک اور خادم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ انتقال کر گئے تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد نبوی کے خادم، جنہیں اغوات کہا جاتا ہے، وہ لوگ ہیں جو اپنے رشتہ داروں کی طرف سے حرم شریفین کی خدمت کے لیے وقف ہیں۔ وہ زائرین کی خدمت میں بھی مصروف ہیں۔

Leave a reply