رقوم کی منتقلی کیلیے ایپ کا استعمال لازمی قرار

0
90

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں تمام رہائشی کرایے کی ادائیگیاں 15 جنوری سے “ایجار” آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔ منظور شدہ ڈیجیٹل چینلز سے باہر ادائیگی کاثبوت قبول نہیں کیاجائےگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ 15 جنوری سے کرایہ کی ادائیگی سے متعلق تمام مالیاتی لین دین آن لائن رینٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کرنا ہوگا۔ eJar چینلز کے ذریعے پوسٹ پیڈ نمبر 153 کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اس فیصلے سے تمام رہائشی کرایوں کی ادائیگی متاثر ہوگی اور 15 جنوری کے بعد ان منظور شدہ ڈیجیٹل چینلز سے باہر ادائیگی کاکوئی ثبوت قبول نہیں ہوگا ۔

Leave a reply