راحت فتح علی خان کا ملازم پر بدترین تشدد

0
47

ہاٹ لائن نیوز : عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ذاتی ملازم پر بدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موسیقی کی زبان بولنے والے گلوکار کا نیا روپ سامنے آگیا جب انہوں نے اپنے ہی گھریلو ملازمہ پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری بوتل کہاں ہے؟ملازم اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا رہا اور موقع پر موجود دیگر ملازمین بھی گلوکار کو نہ روک سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار اکثر ممنوعہ اشیاء کے استعمال کے بعد تشدد کا سہارا لیتے ہیں۔

Leave a reply