ذیابیطس کے مریضوں کیلیے ڈاکٹرز کاانتہائی مفید مشورہ

0
73

ہاٹ لائن نیوز: بلیو بیریز ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے، یہ فائبر سے بھرپور پھل ہے اور فائبر خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ چارلس ریجنل میڈیکل سینٹر کی جوسلین لورین ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے بلیو بیریز کھانے کی سفارش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلیو بیریز فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور خون میں شکر کی سطح کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فائبر خون میں شوگر کے اخراج کو کم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بلیو بیریز معدنیات کا خزانہ ہیں، یہ فائبر، پوٹاشیم، وٹامن اور فولیٹ سے بھرپور ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ، بلیو بیریز میں تمام عام پھلوں اور سبزیوں میں سب سےزیادہ اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔

بلیو بیریز کولیسٹرول کی سطح کو کم کر سکتی ہیں، بلڈ پریشر کو بھی کم کر سکتی ہیں، علمی افعال کو بھی بہتر بناسکتی ہیں، اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلیے بہترین ہیں۔

Leave a reply