دو روز بعد کوئٹہ سے ریل آپریشن بحال

0
13
دو روز بعد کوئٹہ سے ریل آپریشن بحال

کوئٹہ: بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق دو روز کی معطلی کے بعد آج سے ٹرینیں معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائیں گی۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 مئی کو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر بلوچستان سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس عارضی طور پر بند کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس دو دن تک منسوخ رہی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا تھا۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین سروس کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگی، جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج سہ پہر کوئٹہ پہنچے گی۔

Leave a reply