انوکھی کرتب بازی میں ورلڈ ریکارڈ قائم

0
99

ہاٹ لائن نیوز : کیلیفورنیا میں سرکس کے ایک اداکار نے 34 فٹ، چار انچ کے ٹائیٹروپ (سلیک لائن) پر چل کر تین چاقوؤں کی جگلنگ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، ایڈگر یوڈکیوچ کے پاس تین چاقووں سے کرتب کرتے ہوئے ایک تنگ رسی پر سب سے طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ ہے۔

ایڈگر یوڈکیوچ نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جس دن انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کی وہ ورلڈ سرکس ڈے تھا اور سرکس کی فنکار برادری کوروناڈو میں جمع ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے اور انہوں نے ایک ایسا کارنامہ انجام دینے کا فیصلہ کیا جو ان کے دوستوں اور طالب علموں کو سرکس کے کرتب میں مزید آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔ .

ایڈگر نے کہا کہ وہ تقریباً 12 سال سے سلیک لائن پر کرتب کر رہا ہے اور اس بار چھریوں سے چال کو آزما کر اس چال میں اضافی خطرہ شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

Leave a reply