دن میں تین بار مسجد نبوی کے قالینوں کی صفائی

0
80

ہاٹ لائن نیوز : مسجد نبوی میں نمازیوں کے قالین کو دن میں 3 بار صاف کیا جاتا ہے اور 200 لیٹر پرفیوم سے خوشبو لگایا جاتا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ قالین اپنے خاص ڈیزائن، اعلیٰ معیار اور نمازیوں کے آرام اور سہولت کے لیے نرم و مضبوط ساخت کے لحاظ سے منفرد ہیں۔

قالین کی تیاری کے لیے بہت اعلیٰ معیار کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ہر قالین پر آر ایف آئی ٹی سسٹم کی ایک الیکٹرانک چپ ہوتی ہے جسے بار کوڈ کے ذریعے سکین کیا جا سکتا ہے تاکہ قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے قالین کی دیکھ بھال حرمین شریفین کی جانب سے زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

Leave a reply