حماد اظہر کے والد میاں اظہرگرفتار

0
71

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد اور پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے ’’ایکس‘‘ پر ایک بیان میں کہا کہ ان کے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقامات سے ریلیاں نکالیں۔

حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج امیدواروں کو انتخابی جلسے کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

Leave a reply