ججز اور ان کی شریک حیات ائیرپورٹس پر تلاشی سے مستثنیٰ

0
141

ہاٹ لائن نیوز : ججوں اور ان کی بیویوں کو ہوائی اڈوں پر تلاشی سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔

سیکرٹری ایوی ایشن کی ہدایات پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکم کے مطابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تلاشی نہیں لی جائے گی۔

ایوی ایشن سیکرٹری کی ہدایت پر اے ایس ایف نے 12 اکتوبر کو ججوں کی تلاشی سے استثنیٰ کا حکم جاری کیا تھا۔ سیکرٹری ایوی ایشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تلاشی سے استثنیٰ کا حکم جاری کیا۔

Leave a reply