دنیا میں سب سے زیادہ بچے کس مہینے پیدا ہوتے ہیں؟ ایک مہینہ سب پر بازی لے گیا

0
11
دنیا میں سب سے زیادہ بچے کس مہینے پیدا ہوتے ہیں؟ ایک مہینہ سب پر بازی لے گیا

دنیا بھر میں ہر روز لاکھوں افراد اپنی سالگرہ مناتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سال کے کس مہینے میں سب سے زیادہ لوگوں کی پیدائش ہوتی ہے؟ اس حوالے سے سامنے آنے والے اعدادوشمار ایک دلچسپ رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ورلڈ اٹلس کی ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر وہ مہینہ ہے جس میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام تاریخ پیدائشیں پائی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں شامل سالگرہ کی 10 مقبول ترین تاریخوں میں سے 9 کا تعلق ستمبر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر تاریخ پیدائش کے اعتبار سے سرفہرست ہے، جبکہ 19 ستمبر دوسرے اور 12 ستمبر تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح 17 ستمبر چوتھے اور 10 ستمبر پانچویں نمبر پر آتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر کے علاوہ صرف 7 جولائی کی تاریخ اس فہرست میں شامل ہے، جو چھٹے نمبر پر ہے۔ باقی مقبول تاریخوں میں 20 ستمبر ساتویں، 15 ستمبر آٹھویں، 16 ستمبر نویں اور 18 ستمبر دسویں نمبر پر ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی پیدائش کے رجحانات مختلف ممالک اور خطوں میں یکساں نہیں ہوتے۔ موسم، ثقافتی روایات اور دیگر سماجی عوامل ان رجحانات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

یورپ کے بعض ممالک میں موسم بہار کے دوران پیدائش کی شرح زیادہ دیکھی جاتی ہے، جبکہ شمالی اور جنوبی نصف کرے میں موسموں کے فرق کے باعث پیدائش کے رجحانات بھی مختلف ہوسکتے ہیں۔

تاہم ورلڈ اٹلس کی جانب سے پیش کیے گئے یہ اعدادوشمار ایک دلچسپ عالمی رجحان ضرور ظاہر کرتے ہیں، جس کے مطابق ستمبر سالگرہوں کے حوالے سے نمایاں مہینہ ہے۔ البتہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے اسے حتمی اور یکساں نتیجہ قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

Leave a reply