دمشق حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں

0
38

ہاٹ لائن نیوز : :وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمارا دمشق میں ہوئے حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم اس حملے میں کسی بھی طرح سے ملوث نہیں ہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا اصل مددگار اور حامی امریکا اس حملے کی ذمے داری قبول کرتا ہے، اسرائیل نے گزشتہ روز دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے سات اہلکاروں سمیت 13 جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a reply