تائیوان میں شدید زلزلہ

0
32

ہاٹ لائن نیوز : تائیوان کے دارالحکومت میں 25 سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہونے سے چار افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں، ’اے۔ ایف۔ پی‘ کے مطابق زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے کے قریب آیا، امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق تائیوان میں آج صبح 7.4 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جبکہ زلزلے کی گہرائی اٹھارہ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply