نہر کا رنگ اچانک نیلا ہوگیا

0
49

ہاٹ لائن نیوز : چین میں ایک نہر نے مقامی افراد کو اس وقت تجسس میں ڈال دیا جب اس کا رنگ اچانک سے چمکدار نیلے رنگ میں بدل گیا۔ تصویر میں متحرک پانی دیکھا گیا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کہ اسے کسی کیمیکل کی مدد سے نیلا رنگ دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں جہاں پانی کا بہاؤ زیادہ تیز تھا تو وہاں پر پانی کا رنگ تھوڑا ماند پڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ایسا ایک قریبی پیٹرول اسٹیشن کی وجہ سے ہوا ہو گا، جو کیمیائی فضلے کو پانی میں ڈال رہا ہے،سوشل میڈیا پر فوٹیج شیئر کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ فوٹیج اصلی ہے نہ کہ اسپیشل افیکٹس، صارف نے مزید کہا کہ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا۔

Leave a reply