وکیل قتل کیس ؛ مجرمان کو سزائےموت

0
106

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈووکیٹ فرحت علی عسکری کے اغوا اور قتل کے جرم میں ملوث چار مجرموں کو دو دو بارسزائے موت کا حکم دیا ہے جب کہ انہیں دس دس لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایڈووکیٹ فرحت علی عسکری کے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 19 مئی 2020 کو ملزمان نے نارتھ ناظم آباد سے وکیل فرحت عسکری کو اغوا کیا اور ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا گیا تاہم ملزمان نے مغوی کو قتل کردیا۔

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ نورجہاں میں طلحہ عسکری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

عدالت نے چاروں ملزمان کو دو دو بار سزائے موت سنائی اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان میں اویس علی ہاشمی، محمد سعید ، محمد فیضان اور افتخار کھتری شامل ہیں۔

Leave a reply