تحریک انصاف کاجلسےکااعلان

0
73

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ سے لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی جمع کرادی ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں انتظامیہ سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی ہے۔

Leave a reply