آج پارلیمنٹ میں کیا ہونے والا ہے؟ حکومت نے اہم قانون سازی کی تیاری مکمل کرلی

0
12
آج پارلیمنٹ میں کیا ہونے والا ہے؟ حکومت نے اہم قانون سازی کی تیاری مکمل کرلی

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم اور غیر معمولی قانون سازی سامنے آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت معمول کے ایجنڈے کے علاوہ ضمنی ایجنڈے کے تحت ایک نیا بل ایوان میں پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بل کو اسی روز زیرِ بحث لا کر منظور کرانے کے لیے اسمبلی کے معمول کے طریقۂ کار میں خصوصی رعایت لینے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل اسے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے منظوری کی صورت میں سینیٹ کو بھیج دیا جائے گا۔
ممکنہ قانون سازی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے تمام ارکان کو اجلاس میں لازمی شرکت کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان کی مکمل حاضری کا مقصد حکومتی بل کی منظوری کے دوران عددی برتری برقرار رکھنا ہے۔
تاہم مجوزہ قانون سازی کی نوعیت اور بل کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

Leave a reply