پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم کی بین الاقوامی فوجی مقابلے میں شاندار کامیابی

0
28
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم کی بین الاقوامی فوجی مقابلے میں شاندار کامیابی

لندن میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی فوجی مقابلے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کی نمائندہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور 16 غیر ملکی ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستانی دستہ میجر حیدر گلزار کی قیادت میں مقابلے میں شریک ہوا، جو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقد کیا گیا تھا۔ 9 رکنی ٹیم نے مختلف سخت اور پیشہ ورانہ مراحل میں اپنی مہارت، تربیت اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 جون کو برطانیہ پہنچی تھی اور مقابلے کے دوران مختلف چیلنجز میں نمایاں برتری حاصل کرتی رہی، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
فوجی ذرائع کے مطابق اس کامیابی کو پاکستان آرمی کی اعلیٰ تربیتی صلاحیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ مقابلے میں کامیابی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فوجی تربیت کے معیار کو مزید اجاگر کیا۔

Leave a reply