خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

0
9
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 2 الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں 7 اور 8 مئی 2026 کی درمیانی شب کی گئیں۔ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔ فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

بیان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Leave a reply