حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
7
حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ اس سے قبل ڈیزل 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی، جبکہ پہلے پیٹرول کی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے تک مؤثر رہیں گی۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

Leave a reply