خواتین کی اضافی نشستوں کیلیے شیڈول جاری

0
59

ہاٹ لائن نیوز : سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے انکار، سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔

مسلم لیگ نون کی قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے ترجیحی فہرست ختم ہو گئی۔

الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست میں مزید 9 خواتین کے کاغذات نامزدگی کی فہرست مسلم لیگ ن سے طلب کر لی۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ۔

الیکشن کمیشن کل 7 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریگا ۔

خواتین کی اضافی مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے جائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب عبد الحفیظ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیےگئےہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے، امیدوار 8 سے 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست
10 مارچ کو جاری کیجائے گی ، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 12 مارچ تک مکمل ہوگی ۔

14 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گے ، 16 مارچ تک ایپلٹ ٹریبیونل اپیلوں پر فیصلے سنا دیں گے، 18 مارچ کو نظر ثانی شدہ فہرست جاری ہوگی، 19 مارچ کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

20 مارچ کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی خواتین کے لیے ترجیحی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔

Leave a reply