پی سی بی ایل کی 82 ارب روپے کی اراضی واگزار کروا دی گئی

0
69

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پی سی بی ایل کی ساڑھے 6 ہزار کنال سے زائد اراضی پر غیر قانونی قبضہ چھڑوا لیا گیا،واگزار کروائی گئی اراضی کی مارکیٹ ویلیو 82 ارب روپے سے زائد ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے کوآپریٹو جج مسٹر جسٹس عابد مسعود نقوی کے حکم پر پی سی بی ایل کی 6 ہزار 582 کنال سے زائد اراضی پر غیر قانونی قبضہ چھڑوا لیا گیا ہے،متذکرہ زمین کی مالیت 82 ارب 18 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی ایل اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ کمیٹی، ایڈیشنل آئی جی، آپریشنز پنجاب، ممبر (کنسولیڈیشن) بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری پی سی بی ایل نے متذکرہ اراضی کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کروایا اور غیر قانونی طور پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ، پی سی بی ایل انتظامیہ کی جانب سے اراضی کی تقسیم کاری اور حوالگی سمیت دیگر مقدمات متعلقہ عدالتوں میں دائر کر دیئے گئے ہیں جو زیر التواء ہیں ۔

Leave a reply