عدالت نے زیادتی کے ملزم کو 19 سال قید کی سزا سنا دی

0
33

ہاٹ لائن نیوز : بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 19 سال قید اور 10 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، ایڈیشنل سیشن جج فائزہ بھٹی نے سماعت کی، مجرم محمد علی کے خلاف بدفعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج ہوا۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ مجرم نے 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی, مجرم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا اس لیے مجرم کو سزا کا حکم دیا جائے، عدالت نے زیادتی کی دفعہ 377 کے تحت 5 سال قید اور 20 ہزار جرمانہ جبکہ 377 بی کے تحت 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی ۔

Leave a reply