خاران: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

0
7
خاران: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ سرگرمیوں، خودکش حملوں، بھتہ خوری، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بڑی تعداد میں گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی۔

کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply