آسٹریلیامیں سونےکی کان گرنےسےمزدور ہلاک

0
45

آسٹریلیا میں سونے کی کان گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر بیلارٹ میں پیش آیا جہاں سونے کی کان گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کان میں گرنے کا واقعہ زیر زمین چٹان سلائیڈنگ کے باعث پیش آیا اور حادثے کے وقت کان میں 31 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 29 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ ایک شخص کو بچا کر 4 گھنٹے کی محنت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

Leave a reply