حکومت کاپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کااعلان

0
18
حکومت کاپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کااعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اکتوبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 69 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a reply