خیبر پختونخوا : 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب

0
18
خیبر پختونخوا : 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار ڈاکٹر دستیاب

خیبر پختونخوا میں صحت کے شعبے کو ڈاکٹروں اور طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔ صوبے کی 4 کروڑ سے زائد آبادی کے لیے صرف 8 ہزار 24 ڈاکٹر دستیاب ہیں، جس کے باعث اوسطاً ہر 5 سے 6 ہزار افراد کے حصے میں ایک ڈاکٹر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 200 سے زائد سرکاری طبی مراکز مختلف وجوہات کی بنا پر غیر فعال ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بھی ضرورت سے کہیں کم ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 18 ہزار 432 بستر موجود ہیں، جبکہ آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تقریباً 64 ہزار بستروں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ میں ترامیم اور اسپتالوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کارڈ پروگرام میں موجود خامیوں کو دور کرکے اسے مزید مؤثر اور بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

صوبے میں ڈاکٹروں کی کمی، غیر فعال طبی مراکز اور اسپتالوں میں بستروں کی قلت صحت کے نظام کو درپیش اہم مسائل میں شامل ہیں۔

Leave a reply