حکومت نے ڈیف کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم سے نوازا

0
36

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے ٹی 20 ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو 95 لاکھ کی انعامی رقم سےنوازا ہے، صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے فاتح ڈیف ٹیم کو انعامی رقم کا چیک پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے انعامی رقم میں اضافہ کیا ہے اور ڈیف ٹیم کو 95 لاکھ کی انعامی رقم دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے رائے ونڈ سمیت صوبے میں 100 سے زائد اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کیا، انہوں نے صوبے میں میں پندرہ کھیلوں کے لیے لیگز کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پنجاب سے بین الاقوامی سطح کے 500 ایتھلیٹس تلاش کرنا ہدف مقرر کیا ہوا ہے۔

Leave a reply