حق مہر کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

0
154

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے بیوی کو مہر میں تاخیر پر شہری پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب بھی عورت مہر کا مطالبہ کرے گی شوہر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

سپریم کورٹ میں جہیز کی ادائیگی کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست خالد پرویز نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے مہر سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ جب بھی خاتون میر کی درخواست کرے شوہر ادا کرنے کا پابند ہو گا ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے تین صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس میں بیوی کو مہر کے لیے مقدمہ کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہو رہا ہے، عدالتیں غیر ضروری قانونی چارہ جوئی کے خاتمے کے لیے جرمانے عائد کرنے سے دریغ نہ کریں۔

عدالت نے خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے 6 سال تک حق جہیز کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مہر کا حق شرعی تقاضا ہے جس کا ملکی قوانین میں تحفظ ہے، نکاح نامہ میں مہر کے حق کا وقت مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت درخواست کر سکتی ہے۔

Leave a reply