چھوٹا ڈان کون ؟

0
65

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ سیشن کے دوران سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی میں قومی ٹیم کے جاری ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم سمیت 18 رکنی اسکواڈ موجود ہے جب کہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈی میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈنگ کی مشقیں کر رہے ہیں، اس دوران بابر نے کیچ پکڑنے کے بعد سعود شکیل کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

Leave a reply