حج کوٹہ کم کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

0
61

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عدالت نے نجی ٹور آپریٹرزکےحج کوٹہ میں کمی پر حکم امتناعی جاری کردیا ۔

عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ امیربھٹی نےسماعت کی ۔

نجی ٹور آپریٹرز کمپنیوں کےوکیل فرحان شہزاد نےدلائل دئیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے برعکس حج کوٹہ کم کردیا۔وفاقی وزارت مذہبی امور نے کسی قانونی جوازکےبغیرحج کوٹہ میں کمی کی ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کوٹہ کی تقسیم میں یونےوالے غیرقانونی اقدام کو کالعدم قرار دے۔

Leave a reply