حج سیزن میں بھیک مانگنے پر کیا سزا ہو گی

0
50

ہاٹ لائن نیوز : گلف نیوز نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے حج کے موسم میں بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے عازمین حج کو غیر مجاز فنڈریزنگ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کیخلاف خبردار کیا تھا۔

سعودی حکام کیمطابق، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑیگا ، جس میں سات سال کی قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا پھردونوں شامل ہیں۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کا یہ بھی کہناہےکہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیےبغیر چندہ مانگناانتہائی سختی سے منع ہے۔

اتھارٹی نے مالی فوائد کے لیے دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے ۔

Leave a reply