اورنج لائن اور میٹروبس کے کرایوں میں اضافہ

0
106

ہاٹ لائن نیوز: لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن اور میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کیجانب سے جاری نوٹی فکیشن کیمطابق اورنج لائن ٹرین کےکرایوں میں 5 روپےکا اضافہ کیاگیاہے جس کے بعد کم از کم کرایہ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 45 روپے کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملتان میٹرو بس کا فلیٹ کرایہ 20 روپےسےبڑھا کر 25 روپے کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماس ٹرانزٹ کرایوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Leave a reply