جی میل میں نئے حیران کن فیچر کا اضافہ

0
81

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) گوگل اپنی ای میل سروس جی میل کیلیے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

نیا فیچر ” ایموجی ری ایکشن ” متعارف کروانے کے بعد ای میل پلیٹ فارم بھی میسجنگ ایپ کی طرح کام کرے گا۔

جی میل انڈرائیڈ ایپلی کیشن پیکج کی جانب سے مذکورہ فیچر پر کام کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

جس طرح واٹس ایپ کے میسج کا رپلائی کرنے کے بجائے اسکو ایموجی کے ذریعے ردعمل دیا جاتا ہے ، بالکل اسی طرح ای میل میں بھی ایموجی ری ایکشن کا آپشن موجود ہوگا۔

اگرچہ اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں لیکن یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فیچر جلد از جلد متعارف ہو جائے گا اور پھر صارفین کی جانب سے کسی بھی ای میل کا جواب ایموجی کی صورت میں دیا جا سکے گا ۔

Leave a reply