جھوٹے کیسز بنانے پر قومی خزانے کو نقصان ہوا

0
127

ہاٹ لائن نیوز : حمزہ شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے سرخرو بھی ہوئے اور عمران نیازی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے ، اس حکومت کی دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں میں اور شہباز شریف بری ہوئے ۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں ، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا ، قوم سے جھوٹ بولا گیا جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں ، اس ملک اور عوام کا وقت قیمتی ہے ، ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا ہے کہ میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں ، لیول پل ہینگ فیلڈ انتخابات کے فئیر اینڈ فری ہونے کے لئے ضروری ہے ، جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا ۔

Leave a reply