جوکووچ نے کرکٹ میں دلچسپی کا کریڈٹ ویرات کوہلی کو دے دیا

0
13
جوکووچ نے کرکٹ میں دلچسپی کا کریڈٹ ویرات کوہلی کو دے دیا

میڈرڈ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نواک جوکوچ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرکٹ میں دلچسپی بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی وجہ سے ہوئی۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نہ صرف ان کے قریبی دوست ہیں بلکہ وہ ان کی شخصیت اور کھیل سے بھی بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوہلی کی وجہ سے ہی انہوں نے کرکٹ کو فالو کرنا شروع کیا اور اس کھیل میں دلچسپی پیدا ہوئی۔
جوکووچ نے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ رہتا ہے اور وہ ایک دوسرے کے کھیل کو سراہتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر انہیں بھارت جانے کا موقع ملا تو ممکن ہے کہ وہ ویرات کوہلی کے ساتھ کچھ وقت کرکٹ اور ٹینس کھیلتے ہوئے گزاریں۔

Leave a reply