پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع کردی

0
19
پاکستان نے بھارتی پروازوں پر فضائی پابندی میں مزید توسیع کردی

پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر لیے گئے، کمرشل اور فوجی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ پابندی اب 24 مئی 2026 کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ اس فیصلے کے باعث بھارتی ائیرلائنز کو طویل روٹس اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply