طلال چودھری سینیٹر بنیں گے ؟

0
50

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ ( ن )نے طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
طلال چودھری کو پنجاب کی جنرل نشست پر صدر ن لیگ شہباز شریف کی جانب سے ٹکٹ جاری کیا گیا۔ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف، اور مریم نواز کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنی جماعت کا بھی بے انتہا مشکور ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کا ٹکٹ ان کارکنان کے نام جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا ساتھ دیا، یہ ٹکٹ جڑانوالہ کی عوام کے نام اور یہ ٹکٹ نواز شریف سے محبت کے نام ہے۔

Leave a reply