جنگجوکاپراسرارسردریافت

0
152

 

ہاٹ لائن نیوز : میکسیکو میں ماہرین آثار قدیمہ نے یوکاٹن جزیرہ نما پر چیچن اٹزا کے ایک مندر کے تہہ خانے میں مایا جنگجو کا ایک ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت کیا ہے۔

نئی ریلوے کے بچھائے جانے سے پہلے ایک سروے کے دوران، ماہرین آثار قدیمہ کو ایک مایا جنگجو کا مجسمہ ملا جس پر سانپ کی شکل کا ہیلمٹ ہے۔

میکسیکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (INAH) نےکہاہے کہ مجسمے میں ایک جنگ جو کو سانپ کی شکل کا ہیلمٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ہیلمٹ میں سانپ کے کھلے جبڑے ہیں جبکہ مجسمہ 13 انچ (33 سینٹی میٹر) لمبا اور 11 انچ (28 سینٹی میٹر) چوڑا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سر کسی وقت کسی بڑے مجسمے کا حصہ رہا ہوگا۔

Leave a reply