بجلی کی لوڈ شیدنگ ، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا

0
84

ہاٹ لائن نیوز: سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائی کورٹ کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم خلاف قانون ہے، لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد نیپرا سے رجوع کریں۔ قانون میں ڈسکوز کے خلاف نیپرا اتھارٹی اور ٹربیونل فورمز بنائے گئے ہیں۔ تاہم ہائی کورٹ براہ راست احکامات جاری نہیں کر سکتی۔

وکیل پیسکو نے کہا کہ ہائی کورٹ نے لوڈشیڈنگ کے معاملے میں اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا ہے، لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے، پیسکو حکام کے خلاف مقدمات بلا جواز ہوں گے۔

مدعا علیہ کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکم نامے میں لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات طلب کی تھیں، ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ بل ادا کرنے والوں کو بجلی فراہم کی جائے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے میں بہت سے تکنیکی نکات ہوسکتے ہیں، عدالت کیسے جانچے گی، جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہورہی ان کا کیا ہوگا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےپیسکو کی اپیل منظورکرلی۔

Leave a reply