پاکستان ریلوے میں ریکارڈ آمدنی

0
53

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم،پاکستان ریلویز نے اس ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ہے،کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی 3 ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی،ریلوے ملازمین کی انتھک کوششوں سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

سی۔ سی ۔او ریلوے عمر بلوچ نے کہا کہ اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی،ریلوے کا محکمہ اپنے ملازمین کو پانچ مراحل میں تنخواہیں دیتا ہے، ہر ماہ کی یکم، پانچ، 10، پندرہ اور پچیس تاریخ کو تنخواہ ادا کی جاتی ہیں،تنخواہوں کے چیک انہی تاریخوں میں بنک جایا کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر اپنے ورکرز کا شکر گزار ہوں،عید تک ٹرینوں میں سو فیصد بکنگ ہو گئی ہے،مسافروں کا ریلوے پر اعتماد کرنا ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔

Leave a reply