شاداب ڈی ایس پی بننے کے بعد کیا کرنا چاہتےہیں؟

0
121

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس کا حصہ بننے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے نئی نسل کو سرکاری محکمے میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کرنے کا پیغام دیا ہے۔

کرکٹر کو گزشتہ روز پنجاب پولیس نے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات میں انہیں آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے اعزازی ڈی ایس پی کا عہدہ دیا۔ شاداب پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹر نے لکھا کہ ’آئی جی پنجاب اور محکمے نے مجھے اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا، مختلف انداز میں خدمات انجام دینے پر فخر ہے۔

کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا کہ ‘ہم تبدیلی کی بات کرتے ہیں، آئیے وہ تبدیلی دیکھتے ہیں جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں اپنی آنے والی نسل کو ملک کی خدمت کے لیے اگر ممکن ہو تو پبلک سیکٹر میں شامل ہونے کی ترغیب دیتا ہوں۔

شاداب خان نے آئی جی پنجاب کو انہیں اعزازی ڈی ایس پی تعینات کرنے پر سلام بھی پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونا میرے لیے اعزاز اور بہت خوشی کی بات ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

Leave a reply