ڈیفنس کارحادثہ کیس میں اہم پیش رفت

0
92

ہاٹ لائن نیوز : ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کو جاں بحق کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ، عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، عدالت نے ملزم کی تفصیلی تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ۔

پولیس نے ملزم کے ٹیسٹ مکمل کرانے کے لیے مزید تیس دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ، ملزم افنان شفقت کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ، مقدمہ مدعی کی جانب سے انکے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پانچ دن میں کیا پراگرس ہے ، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ویڈیو دیکھیں ہیں ، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے وقت درکار ہے ، عمر کے تعین کا جزوی ٹیسٹ ہوا ہے مکمل ٹیسٹ کے لیے وقت درکار ہے ۔

Leave a reply