جعلی عمرہ مہم کی تشہیر کرنے والے گرفتار

0
42

ہاٹ لائن نیوز : پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریاض ریجن سے سات غیر ملکیوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جنہوں نے رہائش اور کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی عمرہ مہم اور جعلی خود روزگاری کی ہوئی تھی،ان کے قبضے سے رقم ضبط کر لی گئی ہے اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سرکاری وکیل کے حوالے کیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں سے تین مصری، تین بنگلہ دیشی اور ایک پاکستانی شہری شامل ہیں جنہوں نے دھوکہ دہی سے غیر قانونی دفاتر قائم کئے۔

اس سے پہلے بھی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے جعلی عمرہ مہم چلانے والے 8 افراد کو گرفتار کیا تھا ، ان شہریوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جعلی عمرہ مہم چلائی تھی، سعودی پبلک سیکیورٹی نے ٹوئٹر کیا تھا کہ چار ٹریول اینڈ پرنٹنگ آفسیرز کو ان کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کیا گیا، جہاں پر وہ لوگوں کو جعلی عمرہ ٹکٹوں سے دھوکہ دے رہے تھے، ان سب کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply