خواتین کا چار رکنی جیب کترا گروہ گرفتار

0
41

ہاٹ لائن نیوز : مکہ مکرمہ میں پولیس نے 4 رکنی مصری خواتین کا جیب کترا گینگ گرفتار کیا ہے، سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرفتار خواتین مصری اور اقامہ ہولڈرز ہیں۔

مکہ پولیس کے مطابق یہ گروہ مکہ مکرمہ میں مکینوں اور زائرین کی جیبیں کاٹتا تھا، یہ گروہ مرکزی علاقے کے علاوہ بسوں اور عوامی مقامات میں بھی انتہائی سرگرم تھا، گرفتار ملزمان کےگھر سے چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوا ہے، کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Leave a reply