وکیل کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا تحریری فیصلہ جاری

0
29

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے وکیل زاہد محمود گورائیہ کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،مجرم زاہد محمود کو 6 ماہ قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتی ہے،چیف جسٹس نے ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کی قیادت کے رویے کی تعریف کی، لاہور بار اور ہائیکورٹ بار کی قیادت گروپ کی صورت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بار کے عہدیداروں کو زیادہ وکلاء کے ساتھ پیش ہونے سے منع کر دیا۔

جوڈیشری کی آزادی کے لیے بارز نے کئی قربانیاں دی ہیں،تمام ایڈووکیٹس کو جوڈیشری کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا ہو گا،بارز کے ایسے رویے سے جوڈیشری کا ادارہ مزید مظبوط ہوگا،پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کو ہڑتالوں کے کلچر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،جوڈیشری کی عزت کے لیے تعاون کرنا چاہیے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ پاکستان بار اور پنجاب کی دیگر بارز کو ہائیکورٹ بار کی قیادت سے سیکھنا چاہیے،عدالت میں زیادہ وکلاء کے پیش ہونے سے غلط تاثر جاتا ہے،ایسے لگتا ہے جیسے عدالت کو پریشراز کیا جارہا ہے، من پسند فیصلہ لینے کے لیے زیادہ وکلاء عدالت پیش ہوتے ہیں۔

Leave a reply