برطانیہ اور امریکہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

0
33

ہاٹ لائن نیوز :امریکا اور برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف حملے کے بعد ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، یہ پابندیاں ایرانی ڈرون پروگرام سے منسلک سولہ افراد اور دو کمپنیوں پر لگائی گئیں ہیں، برطانوی حکومت نے سات ایرانی شخصیات اور آٹھ کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے۔

پابندیاں ان کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جنہوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے انجن بنائے تھے، یہ پابندیاں یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر لگائی گئی ہیں، امریکہ اور برطانیہ نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پابندیوں کے اختیارات کو استعمال کریں گے۔

Leave a reply