محکمہ تعلیم میں ملازمین بحال نہ ہونے کے خلاف کیس

0
57

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ تعلیم میں درجہ 4 کے 135 ملازمین کو بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے سیکرٹری سکول کو حکم دیا کہ درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کیا جائے، جسٹس عابد عزیز شیخ نے دائر درخواست پر سماعت کی۔

ملازمین کی جانب سے اقبال موہل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سال 2022 میں محکمہ سکول ایجوکیشن میں درجہ 4 کی آسامیوں کا اشتہار آیا اور اپریل 2022 کو کل 135 آسامیوں پر تعیناتیاں کی گئیں جبکہ تمام ملازمین کو تعیناتی کے لیٹر بھی جاری ہو گئے،لیکن ڈی۔ سی شیخوپورہ نے تمام ورکرز کو بغیر کسی وجہ کے کام سے روک دیا،تمام ملازم اٹھارہ ماہ سے دربدر پھر رہے ہیں،نہ تو ملازمین سے کام کروایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کو تنخواہ دی جارہی ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درجہ چہارم کے تمام تعینات ملازمین کو کام پر بحال کرنے کا حکم جاری کریں، عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملازمین 2 اپریل کو سیکرٹری سکول کے سامنے پیش ہوں اورعدالت نے دائر درخواست نمٹا دی۔

Leave a reply