سعودی عرب : ہزاروں غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

0
29

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف کام کرنیوالی مشترکہ کمیٹی نے ایک ہفتے کے دوران 19 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔

غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنیوالی مشترکہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 ءکے درمیان ہوئیں۔

گرفتار ہونیواکےافراد میں 11,987 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئےتھے، جب کہ4,367 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائےگئےتھے اور 2,696 تارکین وطن لیبرقوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

Leave a reply