بلوچستان: پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

0
11
بلوچستان: پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت پنجگور کے علاقوں گوارگو اور امین آباد جبکہ چاغی کے علاقے سیاہ چنگ میں کارروائیاں کیں۔

پنجگور میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح چاغی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران بھی بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں کارروائیوں کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply